ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں سی سی ڈی تھانوں کے مبینہ مقابلے ؛ ملزموں کا ڈیٹا سامنے آگیا 

لاہور میں سی سی ڈی تھانوں کے مبینہ مقابلے ؛ ملزموں کا ڈیٹا سامنے آگیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور میں سی سی ڈی تھانوں کے مبینہ مقابلے  پر سٹی 42 مبینہ مقابلوں میں مارے گئے ملزموں  کا ڈیٹا سامنے لے آیا
سی سی ڈی تھانوں نے 22 اپریل سے 27 جولائی تک 85 مبینہ مقابلے کئے،سی سی ڈی نے ایک رات میں 2مرتبہ 7 ملزمان مبینہ مقابلوں میں ہلاک کئے،سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں تمام اہلکار، گاڑیاں محفوظ رہیں ، نہ کوئی اہلکارمارا گیا
لاہور میں پہلا مبینہ مقابلہ 22اپریل کو سی سی ڈی کوتوالی نے کیا، ہدایت اللہ مارا گیا،چوبیس اپریل کو اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن کے ساتھ مقابلہ میں اللہ رکھا مارا گیا،26اپریل کو اےوی ایل ایس اقبال ٹاون سےمبینہ مقابلےمیں آصف خان مارا گیا،27اپریل کو 3 پولیس مقابلے، چوہنگ میں شہزاد، نشتر میں ارشد ،کوتوالی میں اظہر ہلاک ہوا، 28اپریل کو محمد عمران کاہنہ ،صدرکے علاقہ میں عابد علی ،ظفر اقبال مبینہ مقابلہ میں ہلاک ہوا ، 30اپریل کو کاہنہ کے علاقہ میں عرفان نامی ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں مارا گیا،3مئی کو سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کے ساتھ مبینہ مقابلے میں سیف علی نامی ملزم ہلاک ہوا،4مئی کو کاہنہ میں عدیل ،اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن سےمقابلہ میں ملزم طاہر ہلاک ہوا ،7مئی کو ہونے والے مبینہ مقابلے میں شیر خان کاہنہ کے علاقہ میں ماراگیا
14مئی کو 2مقابلے ہوئے زبیر اور محمد اکرم نشتر کے علاقہ میں ہلاک ہوئے
16مئی کو 2مقابلوں میں محمد قاسم اور تسلیم عباس ہنجروال کے علاقہ میں مارے گئے،18مئی کونشتر میں 2ملزمان شبیر احمد اور نواز مبینہ مقابلے میں مارے گئے،20مئی کو سی سی ڈی سول لائنز سے مبینہ مقابلے میں ملزم طاہر شاہ ہلاک ہوا،21مئی کو رائیونڈ میں عامر شبیر، اقبال ٹاؤن میں ملزم شوکت مبینہ مقابلہ میں ماراگیا،23مئی کو سندر کے علاقہ میں مبینہ مقابلہ ہوا، نصیر نامی ملزم ماراگیا
26مئی کو 2،ستائیس مئی کو ماڈل ٹاؤن اور اے وی ایل ایس سےمقابلے میں 1-1ملزم ہلاک ہوا ، 29مئی کو چوہنگ میں ننکانہ کے رہائشی ملزمان اللہ رکھا،نوید اور اکبر مارے گئے،29مئی کو صدر کے علاقہ میں بھی 3ملزمان مبینہ مقابلہ میں مارے گئے،31مئی کو کاہنہ میں ہونے والے پولیس مقابلے میں محمد آصف نامی ملزم مارا گیا،یکم جون کو کاہنہ کے علاقہ میں عثمان بٹ نامی ملزم مبینہ مقابلے میں مارا گیا،2جون کو ٹاؤن شپ ایک ملزم ،کاہنہ میں ملزم اسلم شاہ بھی مقابلے میں ہلاک ہوا ،3جون کو چوہنگ میں ناظم شاہ نامی ملزم مبینہ مقابلے میں ماراگیا،14جون کو ہونے والے مبینہ مقابلے میں ناصر اقبال ڈوگر کاہنہ میں ماراگیا،20جون کو 2ملزمان اصغر اور طارق سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن ڈویژن کیساتھ مقابلے میں ہلاک ہوئے ۔
21جون کو ہیئر میں وقاص مسیح، علی رضا اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن کے ہاتھوں مارے گئے،22جون کو ساندہ میں سی سی ڈی اقبال ٹاؤن کے ساتھ مقابلے میں علی حیدر نامی ملزم مارا گیا،28جون کو 2ملزمان نشتر کے علاقہ میں مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوئے،مبینہ مقابلہ میں مارے گئے ملزمان شاہ گینگ فیصل آباد کے حماد شاہ اور نعلین شاہ تھے،30جون کو اسلام پورہ پولیس مقابلے میں 2ملزمان لودھراں کا عاصم اور وہاڑی کا قیصر مارا گیا،2جولائی کو باپ بیٹا فضل الرحمان اور امیر عباس کاہنہ، طاہر نامی ملزم شاہدرہ میں مارا گیا،3جولائی کو سی سی ڈی کینٹ سے مقابلے میں حسنین، سول لائنز میں دلاور اور عابد مارے گئے،4جولائی کو کاہنہ میں محمد شبیر اور کوتوالی میں مبینہ مقابلے میں نوریز بٹ اور محسن ہلاک ہوئے ، 5جولائی کو اقبال ٹاؤن پولیس سے ہونے والے مبینہ مقابلے میں محمد شہزاد نامی ملزم مارا گیا،8جولائی کو محمد خالد سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کے ساتھ ہونے والے مبینہ مقابلےمیں مارا گیا،10جولائی کو اسلام پورہ میں نصیب ، شاہدرہ میں شہزاد نامی ملزم مبینہ مقابلے میں مارا گیا،11جولائی کو نواب ٹاؤن کے علاقے میں مبینہ مقابلے میں محمد قاسم نامی ملزم مارا گیا
12جولائی کوکاہنہ میں 2ملزمان ، شاد باغ میں مبینہ مقابلے میں ملزم دلشاد ماراگیا،14جولائی کو بادامی باغ میں ہونے والے مبینہ مقابلے میں عرفان مسیح مارا گیا،18جولائی کو نواں کوٹ میں قاسم نامی ملزم مبینہ مقابلے میں پار ہو گیا،20جولائی کو چوہنگ میں 6 ،سی سی ڈی کوتوالی سے مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوا، 24جولائی کو صدر میں انور ملنگی، ماڈل ٹاون میں صالح مسیح ماراگیا،25جولائی کو اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والا ملزم مشتاق مبینہ مقابلے میں پار ہوا،26 جولائی کو اقبال ٹاؤن ڈویژن سے مقابلے میں ملزم علی احمد ہلاک ہوا،سول لائنز میں مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم غلام دستگیر مارا گیا،27جولائی کو سی سی ڈی اقبال ٹاؤن نے مبینہ مقابلے میں ملزم امتیاز کو ہلاک کیا،27 جولائی کو اے وی ایل ایس سے مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم تنویر مارا گیا،

سی سی ڈی نے دعویٰ  کیا کہ مارے گئے 85 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، مبینہ مقابلوں سے متعلق ایف آئی اے نے تاحال کوئی تفتیشی اقدامات نہ اٹھائے،پولیس حراست میں تشدد اور ہلاک ملزمان کی تفتیش ایف آئی اے کے سپرد ہے