سٹی 42 : ساہیوال میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق پولیس نے ایک مشکوک کار کو روکنے کی کوشش کی، جس پر گاڑی میں بیٹھے ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔
ترجمان سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان ڈکیتی اور راہزنی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، ہلاک ہونے والا ڈاکو عمران 22 مقدمات میں مطلوب تھا، وقاص 46 مقدمات کا ریکارڈ یافتہ تھا جبکہ زوار 27 مقدمات میں کا ریکارڈ یافتہ تھا۔