ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پولیس اہلکار نشے کی گولیاں فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

 پولیس اہلکار نشے کی گولیاں فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں قانون کے محافظ ہی قانون شکنی میں ملوث نکلے، جہاں پولیس کے 3 اہلکاروں کی نشہ آور گولیوں (ڈانسنگ پلز) کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مستی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ نواب ٹاؤن میں تعینات کانسٹیبل ادریس، محسن سجاد اور آصف کو گرفتار کر لیا۔ تینوں اہلکاروں کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 46 عدد نشہ آور گولیاں (ڈانسنگ پلز) برآمد کی گئیں، جو وہ مبینہ طور پر فروخت کرنے کے لیے لے جا رہے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے اور ممکنہ سہولت کاروں یا گروہ کے دیگر افراد کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔