نگراں وزیراعلیٰ کا نثار حویلی اور عاشور کےمرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درنایاب : لاہور میں وزیراعلی محسن نقوی نے  نثار حویلی اور  عاشورہ کےمرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ، آئی جی ڈاکٹر عثمان، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم میاں شکیل ، سی سی پی او بلال کمیانہ، ڈی سی رافعیہ حیدر سمیت اعلی حکام بھی وزیر اعلیٰ کے ساتھ موجود تھے۔

نگراں وزیر اعلیٰ اور آئی جی ڈاکٹر عثمان نے نثار حویلی میں جلوس کے روٹ پر ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ  جلوس اور قرب و جوار کے علاقوں میں نگرانی اور سکیورٹی کے پلان پر بات چیت کی اور انہیں  سکیورٹی کے ضمن میں ضروری ہدایات دیں۔