کولمبو ٹیسٹ میں سرفراز کی جگہ محمد رضوان کیسے آ ئے؟آئی سی سی کا کنکشن لاءکیا ہے؟ 

ICC connection law explained, Sarfraz Ahmad, Rizwan, Colombo Test, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کولمبو ٹیسٹ میں سرفراز احمد کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد محمد رضوان کو ان کی جگہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔  پاکستان اور سری لنکا کے مابین کولمبو میں جاری سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد میچ سے باہر ہو گئے جبکہ ان کی جگہ محمد رضوان کو 11 رکنی ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ اب شائقین کرکٹ کے ذہنوں میں یہ سوال بار بار اٹھ رہا ہے کہ کیسے ایک کھلاڑی کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے پر دوسرے کھلاڑی کو اس کی جگہ میچ میں شامل کیا جا سکتا ہے جبکہ ریٹائرڈ ہرٹ ہونے والے کھلاڑی ایک اننگز میں فیلڈنگ کرنے کے بعد بلے بازی بھی کر چکا ہو؟ تو شائقین پریشان نہ ہوں کیونکہ یہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ضابطہ ہے جس کو ’کنکشن قانون‘ کہا جاتا ہے، اسی قانون کے تحت ہی رضوان کو سرفراز کی جگہ پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

 کنکشن لاء کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی دوران کھیل زخمی ہو جائے اور اس حالت میں نہ ہو کہ وہ میچ مکمل کر سکے تو اس کے جگہ پر ٹیم سکواڈ سے کوئی دوسرا کھلاڑی میچ ریفری کی اجازت سے میچ کا حصہ بن سکتا ہے۔ کولمبو ٹیسٹ میں بھی محمد رضوان اسی قانون کے تحت ہی سرفراز احمد کی جگہ پر ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔ پاکستان ٹیم میجنمنٹ کی جانب سے میچ ریفری ڈیوڈ بون سے درخواست کی کہ سرفراز احمد کی ہیڈ انجری کے باعث محمد رضوان کو ٹیم کا حصہ بنایا جائے جس کی میچ ریفری نے اجازت دے دی تھی اور محمد رضوان سرفراز کی جگہ میچ کا حصہ بن گئے۔

 اب کولمبو ٹیسٹ کے بقیہ دو دن میں محمد رضوان آج کی طرح ان ایکشن ہوں گے، علاوہ ازیں پی سی بی کا میڈیکل پینل سرفراز احمد کی انجری کا جائزہ لے رہا ہے اور جلد ہی ان کی انجری سے متعلق رپورٹ پیش کرے گا۔ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ ان کی جلد صحت یانی کیلئے دعا گو ہیں۔

 خیال رہے کہ سری لنکا کے خلاف جاری کولمبو ٹیسٹ میں سرفراز احمد اپنی اننگ کی پہلی ہی گیند پر اسیتھا فرنینڈو کی جانب سے کرائے گئے باؤنسر کی زد میں آ گئے تھے اور بال سیدھا ان کے سر کے پچھلے حصے پر لگی تھی اور اس کے پانچ اوور بعد جب سرفراز احمد کو محسوس ہوا کہ وہ اب مزید نہیں کھیل پائیں گے تو انہوں نے پاکستان ٹیم کے فیزیو کو بلا لیا، فزیو کی جانب سے معائنے کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے، انہوں نے 22 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے کل 14 رنز سکور کئے۔ ان کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے بعد سلمان علی آغا نے کریز پر آ کر بلے بازی کا اؔٓغاز کیا۔ بعد سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان میدان میں اترے اور جارحانہ انداز میں بلے بازی کا آغاز کر دیا و ہ اب بھی کریز پر موجود ہیں۔