بدمعاشوں کی تھانوں میں حاضریوں کا آغاز ہوگیا

 بدمعاشوں کی تھانوں میں حاضریوں کا آغاز ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور کے بدمعاشوں کی تھانوں میں حاضریوں کا آغاز ہو گیا ۔دہشت کی علامت سمجھے جانے والے بدمعاش تھانوں میں حاضریاں لگوانے پہنچ گئے۔  گوگی بٹ کو بھی طلب کر لیا گیا۔

  تفصیلات کے مطابق  لاہور پولیس نےایک بار پھر بدمعاشوں اورغنڈہ  گردعناصر  کیخلاف  کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔سی سی پی او لاہورکےحکم پربدمعاشوں کی تھانوں میں حاضریاں لگوانےکا سلسلہ شروع ہو گیا۔ پولیس کے مطابق شیر علی عرف بورے خان نے تھانہ مصری شاہ میں حاضری رجسٹرڈ پر انگوٹھا لگایا، ظاہر خان نے تھانہ راوی روڈ اور خاور ڈوگر نے تھانہ ملت پارک میں حاضری رجسٹرڈپر انگوٹھا لگایا،سی سی پی او لاہور نے تمام ایس ایچ اوز کو رواں ہفتے بدمعاشوں کی حاضریاں مکمل کرنے کا حکم دیا تھا ۔سی سی پی او کا کہنا تھا کہ جو ایس ایچ اوز بدمعاشوں کی حاضریاں نہیں لگوائیں گے ان کےخلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔