انتظامی وجوہات کی بنا پر 30 جولائی کو ہونے والاامتحان ملتوی

انتظامی وجوہات کی بنا پر 30 جولائی کو ہونے والاامتحان ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل کے عہدے پر تقرری کیلئے تحریری امتحان منسوخ ، پنجاب پبلک سروس کمیشن نے انتظامی وجوہات کی بناء پر امتحان ملتوی کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پبلک سروس کمیشن ترجمان کے مطابق ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل کے عہدے پر تقرری کیلئے امتحان 30جولائی تا یکم اگست کو ہونا طے پائے تھے جنھیں ملتوی کر دیا گیا ہے، امتحان کا نیا شیڈول پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔ اس امتحان میں صرف وہی امیدوار شریک ہوسکیں گے جو پہلے سے رجسٹرڈ ہیں نئے امیدواروں کو رجسٹرڈ نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  کورونا کی چوتھی لہر بچوں پر اثر انداز ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، کورونا کے پیش نظر آئندہ تعلیمی بورڈز کے تحت نہم اور گیارہویں جماعت کے امتحانات بھی ملتوی کیے جانے کا امکان ہے، کورونا وائرس بڑھنے پر نہم اور گیارویں کے طلباء کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ کیاجاسکتا ہے۔

اہم فیصلے آئندہ این سی او سی کے اجلاس میں کیے جانے کا امکان ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق این سی او سی کا اجلاس ایک سے دو روز میں بلوایا جاسکتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer