سروسز ہسپتال آنے والے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ

سروسز ہسپتال آنے والے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)سروسز ہسپتال کا آئی ٹی سسٹم بیٹھ گیا، ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور کے مریض چیک اپ اور ادویات کےلئے شدید گرمی میں خوار ہوتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال میں صبح نو بجے ہی آئی ٹی سسٹم بیٹھ گیا جبکہ ہسپتال کے آؤٹ ڈور کے ائیر کنڈیشنر بھی بند ہونے سے پرچی کے حصول کےلئے مریض شدید گرمی میں کئی گھنٹوں تک چیک اپ کےلئے پرچی بنوانے کا انتظار کرتے رہے،سروسز ہسپتال میں شہر کے دور دراز علاقوں سے آئے مریضوں نے شکوہ کیا کہ حکومت ہسپتالوں پر توجہ نہیں دے رہے پرچی سسٹم خراب ہونا بڑی بات نہیں لیکن کوئی متبادلہ نظام بھی ہونا چاہئے تاکہ لوگوں کو چیک اپ اور ادویات کے حصول میں مشکلات نہ ہوں۔
مریضوں نے انتظامیہ اور حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں چیک اپ اور ادویات لینے آتے ہیں لیکن مشینری خراب، اے سی خراب اور ادویات کی عدم دستیابی کا جواب ملتا ہے،سروسز ہسپتال میں سہولیات کی عدم دستیابی حکومت کےلئے لمحہ فکریہ ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer