ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئےنئی مشکل کھڑی ہوگئی

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئےنئی مشکل کھڑی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق مملکت میں مقیم جن غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی یکم اگست 2021 سے انہیں سرکاری جگہوں میں داخلے، تقریبات میں شرکت اور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 ملازمت کررہے ہیں یا کوئی ذاتی یا سرکاری کام  اگر انہوں نے ویکسی نیشن نہیں کروائی تو ایسے افراد کو سرکاری یا نجی جگہوں میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔یکم اگست کے بعد سے ریستوران، کیفے، باربر اور بیوٹی سیلون، شادی اور پارٹی ہالز میں داخلے کے لئے ویکسین لگوانے کا ثبوت دکھانا لازم ہوگا۔اس کے علاوہ 9 اگست سے سعودی عرب سے باہر سفر کرنے والے شہریوں کو کرونا ویکسین کے دو خوراکیں لگوانا لازمی ہوں گے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کرونا سے بچاؤ کی اب تک 2 کروڑ 40 لاکھ ویکسین خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔اس کے علاوہ ملک بھر میں 587 ویکسی نیشن مراکز قائم کئے گئے ہیں تاکہ شہری اور غیر ملکی تارکین وطن آسانی سے ویکسین لگوا سکیں.

Suhail Ahmad

Senior content editor