ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہمایوں سعید کی سالگرہ پر اہلیہ کا محبت بھرا پیغام

ہمایوں سعید کی سالگرہ پر اہلیہ کا محبت بھرا پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) اداکار ہمایوں سعید نے زندگی کی 49بہاریں دیکھ لیں، سالگرہ کے موقع پر انہیں ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات دیے گئے۔

27 جولائی 1971 کو کراچی میں پیدا ہونے والے سُپر اسٹار ہمایوں آج اپنی 49ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور اِس ضمن میں شوبز ستاروں کی جانب سے ہمایوں سعید کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

اداکار، پروڈیوسر ہمایوں سیعد نے اپنی 49ویں سالگرہ اہل خانہ اور خاص دوستوں کے ساتھ منارہے، انہیں ساتھی اداکارؤں نے مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اداکار فیصل قریشی فخر عالم اور دیگر شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد پر ٹوئٹ کیے۔

ہمایوں سعید کی 49ویں سالگرہ کے موقع پر ثمینہ ہمایوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی جس کے ساتھ ہی اُنہوں نے ہمایوں سعید کے لیے خصوصی پیغام بھی لکھا۔

ہمایوں سعید بطور اداکار ماڈل پروڈیوسر ٹی وی ڈراموں فلموں میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے شوبز انڈسٹری میں منفرد مقام حاصل کر چکے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer