غیر معیاری ایتھانول سے بنے 9 سیرپ بند کر دیئے گئے

Low quality Ethanol, Fake Drugs, Below standerd drugs banned, banned drugs, City42, Punjab drugs department, Drug testing laboratory,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری: محکمہ صحت پنجاب نے 4 کمپنوں کے کھانسی کی دوا کے طور پر فروخت کئے جا رہے 9 سیرپ غیر معیاری قرار دے کر ان کی فروخت پر پابندی لگا دی۔

صوبہ بھر کے ڈرگ انسپکٹرز کو غیر معیاری  سیرپس کو قبضے میں لینے کی ہدایت  کر دی گئی ہے۔  ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری ن کی جانچ کے دوران انکشاف ہوا کہ یہ تمام سیرپ غیر معیاری ایتھنول سے بنائے گئے ہیں۔
غیر معیاری  سیرپس میں سے زیادہ تر  کے لیبلز پر انہیں الرجی، گلا خراب، کھانسی، خارش، الٹی، متلی اور ہیپاٹائٹس کے علاج کی دوا بتایا گیا ہے۔

میڈیکل اسٹورز اور فارمیسز پر ان سیرپس کی فروخت  ہر گز نہ کرنے کی ہدایت 

غیر معیاری قرار دیئے گئے سیرپس میں  الفرین ،  زیویرال ،  ٹیکسکول ڈی ایم ، ٹیکسکول ای ایکس ،  ویرول ، ٹوریکس ڈی ایم ک شامل ہیں۔  سیرپ ایستھانیل،  برونل  اور سپیسزائن  سیرپ کے نمونے بھی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی جانچ کے دوران غیر معیاری ایتھانول سے تیار شدہ پائے گئے۔ 

ان میں سے بعض دواؤں کے مینوفیکچرر اور مارکیٹنگ کرنے والے سوشل میڈیا کے زریعہ  سیلف میڈیکیشن کی ترغیب بھی دیے رہے ہیں۔