ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلال سعید نے لائیو کنسرٹ کے دوران مداحوں کو مائیک مارنے پر سوشل میڈیا پر اپنی غلطی تسلیم کرلی

بلال سعید نے لائیو کنسرٹ کے دوران مداحوں کو مائیک مارنے پر سوشل میڈیا پر اپنی غلطی تسلیم کرلی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار بلال سعید نے لائیو کنسرٹ کے دوران مداحوں کو مائیک مارنے پر سوشل میڈیا پر اپنی غلطی تسلیم کرلی۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بلال سعید کے میوزک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ سٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے اچانک غصے میں آگئے تھے اور اُنہوں نے اپنے ہاتھ میں موجود مائیک کنسرٹ کے شرکاء کی جانب دے مارا تھا۔ جس کے بعد گلوکار بلال سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ  "سٹیج میرے لیے کُل کائنات کی حیثیت رکھتا ہے اور میں اپنے مداحوں کے سامنے پرفارم کرتے ہوئے خود کو زندہ دل محسوس کرتا ہوں"۔

 گلوکار نے کہا کہ "جب سٹیج پر پرفارم کرتا ہوں تو ذہنی تناؤ بھول جاتا ہوں اور تمام تر پریشانیوں کو پیچھے چھوڑ کر مداحوں کے سامنے پرفارم کرتا ہوں",اُنہوں نے کہا کہ"دورانِ پرفارمنس مجھ سمیت ہر ایک فنکار پر سٹیج کا احترام کرنا لازم ہے اور میں کبھی بھی اس چیز پر سمجھوتہ نہیں کرتا، میں اپنے مداحوں سے بھی بہت محبت کرتا ہوں"۔

Ansa Awais

Content Writer