ہنجروال پولیس کی کامیاب کارروائی،سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ڈاکو گرفتار

ہنجروال پولیس کی کامیاب کارروائی،سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ڈاکو گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ہنجروال پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث ایک گینگ کے 2 ارکان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ ہنجروال پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ڈاکؤں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ہنجروال پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے آصف عرف آصو گینگ کے 2 ارکان گرفتارکرلئے، ملزمان میں سرغنہ آصف اور عثمان شامل ہیں۔ایس پی اقبال ٹاون احمد زنیر چیمہ کے مطابق ملزمان ڈکیتی،راہزنی،جھپٹا،چوری،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تھ۔

دوسری جانب گرفتار ملزمان کے قبضہ سے پستول ،گولیاں،5موٹرسائیکلیں،2 قیمتی موبائل فونز اور 1460 گرام چرس بھی برآمد ہوئی ہے۔