در نایاب:حکومت پنجاب نے سمن آباد موڑ انڈر پاس منصوبے کی منظوری دے دی، سگیاں منصوبے میں چوہتر کروڑ کی لاگت سے نیا سکشن لاہور جڑانوالہ روڈ سے بیگم کوٹ تک بھی منظور کرلیا گیا ۔
حکومت پنجاب کے محکمانہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ نے سمن آباد موڑ انڈر پاس منصوبے کی منظوری دی ہے۔ سمن آباد انڈر پاس منصوبہ ایک ارب چون کروڑ کی لاگت سے بنایا جائے گا ۔ سمن آباد موڑ انڈر پاس گلشن راوی سے سمن آباد کی جانب دو طرفہ ہوگا۔ انڈر پاس صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کے حلقہ میں آتا ہے ۔
پی اینڈ ڈی سگیاں منصوبے میں چوہتر کروڑ کی لاگت سے نئے سکشن لاہور جڑانوالہ روڈ سے بیگم کوٹ تک بھی منظور کرلیا گیا ہے۔ سگیاں روڈ منصوبے میں تیس کروڑ کی لاگت سے واسا کا نیا سیوریج پلان بھی منظور کرلیا گیا۔ تین ارب انتالیس کروڑ کی لاگت سے مین بلیوارڈ سے ڈیفنس تک سگنل فری کوریڈور کا منصوبہ آئندہ اجلاس تک موخر کردیا گیا ۔