ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سراج الحق نے پنجاب یونیورسٹی واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

سراج الحق نے پنجاب یونیورسٹی واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
کیپشن: City42 - Siraj ul Haq
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پنجاب یونیورسٹی کے واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا، کہتے ہیں جامعہ پنجاب کے واقعہ میں جمعیت کو ملوث کرنا بدنیتی کی بدترین مثال ہے۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہےکہ پنجاب یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعہ میں جمعیت کے ساتھ بڑی زیادتی کی گئی۔ جمعیت کے پروگرام کو سبوتاژ کیا گیا اور اسٹیج گرایا گیا۔ حکومت پنجاب پورے واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کرے۔ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور جامعہ پنجاب میں پرامن تعلیمی ماحول کو فوری بحال کیا جائے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ بلوچستان کا نام استعمال کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لیے طلبا کو استعمال کر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ بجائے اس کے ذمہ داروں کو پکڑ کر سزا دیتی الٹا، جمعیت کے کارکنوں کی پکڑدھکڑ شروع کرد ی۔ جمعیت کے درجنوں طالب علموں کو حوالاتوں اور تھانوں میں بند کر دیا گیا۔