ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دے دیا۔

کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 159رنز بنائے۔ کیویز کی جانب سے گلین فلپس نے 39، ٹم سائفرٹ نے 35، فن ایلن نے 29 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس، ریحان احمد اور عادل راشد نے 2،2  وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ آج انگلش ٹیم کی کامیابی گرین شرٹس کی سیمی فائنل تک رسائی کی امید کو زندہ رکھے گی۔ کیویز جیتے تو فائنل فور میں پہنچ جائیں گے اور پاکستان کے لیے میگا ایونٹ سپرایٹ مرحلے میں ختم ہو جائے گا۔