وقاص احمد:گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب ٹریفک پولیس کے دو ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے۔
ٹریفک وارڈن امتیاز، جو جنرل ڈیوٹی پر گرین ٹاؤن کے علاقے میں تعینات تھے، اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔ اسی روز ٹریفک وارڈن اشرف بھی ناکہ سگیاں پر ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں اہلکاروں کی میتیں اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں وارڈنز نے علاج معالجہ کے لیے چھٹیوں کی درخواستیں بھی دے رکھی تھیں۔