ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک میں ٹیوب ویل چلانے کے اوقات کار جاری

رمضان المبارک میں ٹیوب ویل چلانے کے اوقات کار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دور نایاب:  رمضان المبارک کے دوران واسا نے ٹیوب ویل چلانے کے اوقات کار جاری کر دیے ہیں.

واسا کے مطابق پانی کی فراہمی 4 مختلف دورانیوں میں کی جائے گی جس میں پہلا دورانیہ صبح 3 بجے سے صبح سوا 5 بجے تک ہوگا، دوسرا دورانیہ صبح 8 بجے سے صبح 10 بجے تک ہوگا۔
تیسرا دورانیہ دن 12 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگا  اور آخری دورانیہ شام 5 بجے سے رات پونے 9 بجے تک ہوگا۔
یہ اوقات کار رمضان المبارک کے دوران پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔