ویب ڈیسک: پی ایس ایل کے آٹھوین سیزن میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قدافی سٹیڈیم میں لاہور اور اسلام آباد کی ٹیمیں آپس میں ٹکرا رہی ہیں، جہاں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ذیشان ضمیر اور ٹام کرن کو پلئینگ الیون میں شامل کیا ہے۔
گزشتہ روز ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 40 رنز سے ہرا دیا تھا۔