پشاور زلمی کیخلاف شاندار پرفارمنس، قلندرز نے فخر کیلئے بڑے تحفے کا اعلان کردیا

 پشاور زلمی کیخلاف شاندار پرفارمنس، قلندرز نے فخر کیلئے بڑے تحفے کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے خلاف شاندار پرفارمنس پر لاہور قلندرز نے فخر زمان کو قلندرز سٹی میں پلاٹ اور آئی فون کا تحفہ دینے کا اعلان کردیا۔

 ترجمان لاہور قلندرز کے مطابق سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا نے ٹیم میٹنگ میں فخر زمان کو تحفہ دیا۔ فخر زمان کو آئی فون بھی انعام میں دیا گیا۔ثمین رانا کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں فخر زمان نے غیرمعمولی پرفارمنس سے اپنا حق لیا ہے، فخر زمان کو اس تحفے کا بہت انتظار تھا، اس طرح کی پرفارمنس جو بھی دے گا، لاہور قلندرز فیملی انعامات دینے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

 اس موقع پر ثمین رانا کی طرف سے مین آف دی میچ شاہین آفریدی کیلئے بھی کیش پرائز کا اعلان کیا گیا۔ شاہین شاہ آفریدی کو اس سے پہلے پلاٹ بھی انعام میں ملا تھا جو انہوں نے نوجوان کھلاڑی جلات خان کو دے دیا تھا۔

Bilal Arshad

Content Writer