قلندرز نے اپنے ہوم گراؤنڈمیں نئی تاریخ رقم کرڈالی

قلندرز نے اپنے ہوم گراؤنڈمیں نئی تاریخ رقم کرڈالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 لاہور قلندرز نے اپنے ہوم گراؤنڈ قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 8 کا پہلا میچ پشاور زلمی کے خلاف کھیلا اور نئی تاریخ رقم کر ڈالی۔

 پاکستان سپر لیگ 8 کے پندرہویں میچ میں لاہور قلندرز نے فخر زمان اور عبد اللہ شفیق کی دھواں دھار اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو جیت کیلئے 242 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔

 پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ کرتے پوئے لاہور قلندرز نے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔

یہی نہیں لاہور قلندرز کا یہ اسکور پی ایس ایل کی تاریخ کا تیسرا بڑا مجموعہ ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور اسلام آباد یونائیٹڈ نے 247 رنز 2021ء میں پشاور زلمی کے خلاف بنایا تھا۔

 اس کے علاوہ پی ایس ایل کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور 245 رنز 2022ء میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بنایا تھا۔

Bilal Arshad

Content Writer