ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گور نر پنجاب کے بیٹے کا بر طانیہ میں ایک اور اعزاز

گور نر پنجاب کے بیٹے کا بر طانیہ میں ایک اور اعزاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چودھری انس سرور اسکاٹش لیبرپارٹی کے سربراہ منتخب ہو گئے، انس سرور پارٹی کے سر براہ بننے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ چوہدری پرویز الہی اور گروپ لیڈر اپٹما گوہر اعجاز نے انس سرور کو مبارکباد دی ہے ۔
گورنر پنجاب چودھری سرور کے صاحبزادے انس سرور اسکاٹش لیبرپارٹی کے سربراہ منتخب ہو گئے،، انتخابات میں چودھری انس سرور نے 57.56 فیصد ووٹ لیے، جبکہ مدمقابل امیدوار مونیکا لینن کو 42.44 فیصد ووٹ ملے، انس سرور سکاٹش لیبر پارٹی کے سر براہ بننے والے پہلے پاکستانی ہیں،، انہوں نے مخالف امیدوار کو2500ووٹوں سے شکست دی۔
منتخب ہونے کے بعد خطاب کرتے ہوئے انس سرور کا کہنا تھا کہ میرا پارٹی سر براہ منتخب ہونا ہر پاکستانی اور مسلمان کی بھی جیت ہے اور یہ اسکاٹ لینڈ اور اس کے عوام کی عظمت کا بھی اظہار ہے ،، میں پوری کوشش کروں گا کہ اسکاٹش عوام کی توقعات پرپورا اتروں۔
گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے بیٹے انس سرور کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی اور گروپ لیڈر اپٹما گوہر اعجاز نے بھی چودھری انس سرور کے پارٹی سربارہ منتخب ہونے پر گورنر پنجاب اور انس سرور کو مبارکباد دی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer