(ریحان گل) لاہور اور امریکہ کے شہر ہونولولو ہوائی کو جڑواں شہر قرار دینے پر کام شروع کردیا گیا۔
امریکہ میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل کی جانب سے امریکہ کی ریاست لاس اینجلس کے شہر ہونولولو ہوائی کو لاہور کے ساتھ جڑواں قرار دینے کی تجویز وفاقی حکومت کو بھجوائی گئی تھی جس پر وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو کام شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ تجویز میں دونوں شہروں کو سیاحت کے اعتبار سے اہم قرار دیا گیا ہے۔ ہونولولو ہوائی کی ضلعی حکومت ایشیائی ممالک کے ساتھ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے، محکمہ بلدیات پنجاب نے معاملہ کابینہ کمیٹی کو بھیجنے کے لئے ڈرافٹ کی تیاری شروع کردی ہے۔