ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی میں نئی تاریخ رقم

پنجاب اسمبلی میں نئی تاریخ رقم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) موجودہ پنجاب اسمبلی نے آج کے اجلاس میں ایک ہی دن میں پانچ بل پاس کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا، پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس میں پانچ اہم بل منظور کیے گئے۔

پنجاب اسمبلی نے سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب 2018 کا بل منظور کرلیا، جبکہ کثرت رائے سے مسودہ قانون ترمیمی ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی پنجاب 2018 منظور کرلیا۔ پنجاب اسمبلی نے ترمیمی بل ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی پنجاب 2018، مسودہ پنجاب اسمبلی آف دی پنجاب سیکٹریٹ ایمپلائز بل بھی منظور کیا گیا اور مسودہ قانون ترمیمی بابت پروڈکشن آڈر بھی منظور کرلیا گیا۔

اس کے علاوہ صوبائی وزیر قانون پارلیمانی امور و بلدیات راجہ محمد بشارت کی جانب سے پاک فوج کو بھارتی طیارے مار گرانے پر خراج تحسین کی قرارداد بھی پیش کی گئی جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔