پولیس کی بڑی کارروائی، 2 چوروں سے 26 موٹرسائیکل برآمد

 پولیس کی بڑی کارروائی، 2 چوروں سے 26 موٹرسائیکل برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( علی ساہی ) نواب ٹاؤن پولیس نے دو موٹرسائیکل چوروں کو گرفتار کرکے 26 موٹرسائیکل برآمد کرلیں، ملزمان کیخلاف شہرکے مختلف تھانوں میں موٹرسائیکل چوری کے 100 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

نواب ٹاؤن پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے 2 ملزمان رفاقت اور شان عرف شانی کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی ایس پی چوہنگ رانا اشفاق کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 26 موٹرسائیکل اسلحہ، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں کے سپئیرپارٹس اور 50 ہزار نقدی برآمد کرکے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ان کے تیسرے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ گرفتار ملزمان مارکیٹس اور گھروں کے باہر کھڑی موٹر سائیکل ماسٹر کی لگا کر چوری کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہیں اور چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو پارٹس کی شکل میں بیچتے تھے۔