زاہد چوہدری : شہر بھر میں ڈینگی کے وار تھم نہ سکیں، بخار کے 8 نئے مریضوں کی تصدیق جبکہ ہسپتالوں میں بخار کے 9 مریض بدستور زیر علاج ہیں،محکمہ صحت کی ٹیموں نےشہر کے مزید 38 مقامات سے لاروا تلف کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈینگی بخار کے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈینگی بخار کے 8 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی بخار میں مبتلا 9 مریض بدستور زیر علاج ہیں ۔
محکمہ صحت کی ٹیموں کی جانب سے مچھروں کی افزائش روکنے کیلئے جاری سرویلنس میں شہر کے مزید 38 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کر دیا گیا ۔