آئی ٹی کا شعبہ ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے، نگران وزیر اعظم

آئی ٹی کا شعبہ ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے، نگران وزیر اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ آئی ٹی کا شعبہ ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ 

نگران وزیراعظم کی زیر صدارت اسپشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کا پانچواں اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی کا شعبہ ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کرنے کی بہت استعداد ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے ہدایت کی کہ پاکستان میں آئی ٹی کی ترقی اور ترویج کے لئے دنیا بھر سے آئی ٹی ایکسپرٹس کو پاکستان کی طرف راغب کر نے کے لئے ضروری پالیسز بنائی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آئی ٹی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے اس حوالے سے مثبت پیش رفت بھی ہوئی ہے۔

 اجلاس میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے حوالے مختلف امور زیر بحث آئے۔ اجلاس نے اسپشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کے چوتھے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ 

اجلاس نے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کی بجٹ اور فنانس ، آڈٹ اور ٹیکنیکل کمیٹیوں کی تشکیلِ نو کی منظوری دے دی، اتھارٹی کی لائسنسنگ فریم ورک ، اتھارٹی پروسیجرز اور فیس ریگولیشنز کے مسودات کو ٹیکنیکل کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کی بھی منظوری دے دی۔