صوبائی وزیرکی زیر صدارت اجلاس،چنیوٹ آئرن اوڈ کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا

صوبائی وزیرکی زیر صدارت اجلاس،چنیوٹ آئرن اوڈ کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی :صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد کی زیر صدارت محکمہ مائنز اینڈ منرلز کا اجلاس ہوا ہے جس میں صوبائی وزیر نے چنیوٹ آئرن اوڈ کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس سے خطاب میں صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اہم ذمہ داری پنجاب منرل کمپنی کو سونپی ہوئی ہے، سب کو ملکر معدنیات کی تلاش ہے، ترقی اور پنجاب حکومت کے وژن کو لیکر آگے بڑھنا ہے۔ ابراہیم حسن مراد نے جون 2023سے تاخیر کا شکار چنیوٹ آئرن اوڈ کی سورس رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے ۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سابقہ اجلاس میں ہدایت کی گئی تھی کہ کنسلٹنٹ کی رپورٹ پیش کی جائے، انہوں نے کہا کہ کنسلٹنس کے ساتھ ویڈیو لنک میٹنگ کا انتظام کیا جائے،وقت کا ضیاء کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

اجلاس میں ڈی جی مائنز اینڈ منرلز رانا عبدالشکور، پنجاب منرلز کمپنی کے نمائندگان، پی ایس او مائنز اینڈ منرلز شعیب نصیر  سمیت متعلقہ افسران نےشرکت کی۔