ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی مزید تعطیلات کاحکم

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی مزید تعطیلات کاحکم
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں ایک ہفتہ مزید توسیع کا حکم دے دیا۔

  لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی ہدایت پر محکمہ ایجوکیشن کو گزشتہ روز لیٹر لکھا، لیکن ابھی تک ان کا چھٹیوں بارے تحریری نوٹفکیشن جاری نہیں ہوا، جس پر وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ عدالت کی ہدایت پر متعلقہ محکمے کو عدالتی حکم بارے آگاہ کرتے ہیں وہ تحریری آرڈرز مانگتے ہیں، عدالتی حکم جونہی تحریری حکم جاری کرے گی، عدالتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔

 جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ سکینڈری اینڈ ہائیر ایجوکیشن تک کلاسز میں چھٹیوں کے لئے ایک ہفتہ مزید توسیع کا حکم دے ریے ہیں، عدالتی حکم پر عمل درآمد کے لئے متعلقہ تعلیمی ادارے نوٹفکیشن جاری کریں۔