ویڈیو بنانے پر دلہن والوں نے باراتیوں کی پٹائی کردی

 ویڈیو بنانے پر دلہن والوں نے باراتیوں کی پٹائی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)شجاع میں شادی کی ویڈیو بنانے پر دلہن والوں نے باراتیوں کی پٹائی کردی، لڑائی کے بعد بارات خالی واپس چلی گئی،  شادی کی ویڈیو بنانے پر باراتیوں اور دلہن والوں میں جھگڑا ہوگیا تھپڑ ،مکوں اور ڈنڈوں سے دلہن والوں باراتیوں کا استقبال کیا جھگڑے میں 4باراتی زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق شجاع آباد میں دولہا وسیم کی بارات دنیا پور سے رکن ہٹی کے علاقے میں مختیار بھٹی کے گھر پہنچی۔  بارات گھر پہنچی تو شادی کی ویڈیو بنانے پر لڑکی والوں نے اعتراض کیا اور باراتیوں سے جھگڑا ہوگیا۔ بات تھپڑوں، مکوں اور ڈنڈوں تک جاپہنچی جس دوران چار باراتی زخمی ہوگئے۔  باراتی تھانہ سٹی پہنچ گئے  اور احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer