آئی جی پنجاب نے افسران کو مشکل میں ڈال دیا

آئی جی پنجاب نے افسران کو مشکل میں ڈال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) کلاشنکوف برآمدگی مہم میں اشتہاری کے ساتھ جس سے خریدی گئی ہے اس کو بھی گرفتار کرنے کا حکم دیدیا، فروخت کنندہ گرفتار نہ ہونے پر کارکردگی تسلیم نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نئے پاکستان میں بھی پولیس کی بوگس کارکردگی ظاہر کرنے کی پرانی عادتیں نہ بدل سکیں، آئی جی پنجاب نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو اشتہاریوں سے کلاشنکوف برآمد کرنے کا حکم دیا تھا۔ آئی جی پنجاب نے کلاشنکوف برآمد کر کے اشتہاری کو دینے والے کو بھی گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے، فروخت کنندہ گرفتارنہ ہونے پر کارکردگی تسلیم نہیں کی جائے گی۔

اب تک سب سے زیادہ کلاشنکوفیں سرگودھا سے 29، شیخوپورہ سے 21، منڈی بہاؤالدین سے 19، فیصل آباد سے 3 برآمد کی گئی ہیں، ملتان ڈسٹرکٹ سے کوئی کلاشنکوف برآمد نہ کی جاسکی جب کہ لاہور پولیس نے 84 ایس ایچ اوز ہونے کے باوجود صرف 3 کلاشنکوف برآمد کرائی ہیں۔