وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد شہباز شریف سعودی عرب روانہ گئے

وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد شہباز شریف سعودی عرب روانہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (سٹی 42)مسلم لیگ ن کی جانب سے آئندہ الیکشن میں وزیراعظم کےلیےنامزدامیدوارمیاں شہبازشریف سعودی عرب روانہ ہوگئے، جہاں وہ اہم شخصیات سےملاقات کریں گے، سعودی عرب سےخصوصی طیارہ میاں شہبازشریف کولینے کےلیےلاہورپہنچا۔

   تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی جانب سےآئندہ مسلم لیگ ن کےوزیراعظم کے نامزد امیدوارمیاں شہبازشریف اہم دورے پرسعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب سےخصوصی طیارہ وزیراعلیٰ پنجاب کولینےکےلیےلاہورپہنچا،جس کےذریعےوزیراعلیٰ اپنےذاتی سٹاف کےہمراہ سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ  کےہمراہ ضیاءالحق،محمودشاہد اورسید محمد مسعود نعمان بھی سعودیہ روانہ ہوئے۔

 ذرائع کےمطابق میاں شہبازشریف سعودی عرب میں اہم شخصیات سےملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سعودی عرب میں دوسےتین روزتک قیام کرکےوطن واپس پہنچیں گےاوراپنےدورےکےدوران وہ جہاں اہم سعودی شخصیات سےملاقات کریں گئے وہیں عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سعودی عرب سےبھیجےگئے خصوصی طیارےپرسعودی عرب روانہ ہوئے، وہیں حکومت کےدواہم وفاقی وزراءبھی سعودی عرب جانےکےلیےتیارہیں ۔

وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق،وفاقی وزیرتجارت پرویز ملک بھی کل رات سعودی عرب روانہ ہونےوالے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی سعودی عرب روانگی نےموجودہ سیاسی صورتحال میں ایک نئی بحث کوجنم دےدیاہے۔باخبرحلقوں میں یہ معاملہ بھی زیربحث ہے کہ مسلم لیگ ن اپنےسیاسی مستبقل کےتحفظ کےلیےکہیں سعودی عرب سےمددتونہیں مانگ رہی۔

مزید دیکھیے: