(درنایاب): بابِ پاکستان منصوبے کے فیزون پرباقاعدہ کام شروع کر دیا گیا۔ بابِ پاکستان منصوبہ117 ایکٹر پر محیط ہے۔ سپورٹس کمپلیکس، مرکزی مونومنٹ، جھیل، فوڈ کورٹس، باغ اور راہداریاں باب پاکستان کو شہریوں کی توجہ کا باعث بنائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق باب پاکستان منصوبہ دوہزار پانچ میں شروع کیا گیا تاہم کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر منصوبہ تاحال جوں کا توں ہی پڑا رہا۔ پی ایچ اے نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑے اور مشکل منصوبے باب پاکستان کی تعمیر نو کا آغاز کر دیا۔ چار ارب روپے سے زائد لاگت سے منصوبہ دو سال کے دوران دو فیز میں مکمل کیا جائے گا۔ فیز ون میں مونومنٹ، سپورٹس کمپلیکس اور مرکزی شاندار راہداریاں مکمل ہوں گی۔ فیز ٹو جھیل، فوڈ کورٹس، مختلف باب اور باغوں پر مشتمل ہوگا۔
رکن صوبائی اسمبلی یاسین سوہل کا کہنا ہے کہ منصوبے کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد تیار ہے۔ کام تو شروع کر دیا گیا ہے تاہم وزیر اعلی جنوری کے پہلے ہفتے میں دورہ کریں گے۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر چودھری طاہر سلطان کا کہنا ہے کہ منصوبے پر کام کرنے کے لئے ٹھوس لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے، اعلی سطح پر سپروائزری کمیٹی بھی تشکیل دی جاچکی ہے۔
پی ایچ اے نے باب پاکستان کے کنسلٹنٹ اور کنٹریکٹر کی درخواستوں کی تکنیکی اور مالی جانچ پڑتال مکمل کرلی ہے۔ امید کی جاسکتی ہے کہ منصوبے کا فیز ون ڈیڈ لائن کے مطابق جنوری 2019 میں مکمل کر لیا جائے گا۔
مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں