ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلابی صورتحال ؛چھٹیاں منسوخ ،محکمہ سوشل سکیورٹی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

سیلابی صورتحال ؛چھٹیاں منسوخ ،محکمہ سوشل سکیورٹی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ سوشل سکیورٹی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی 
کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی نے سوشل سکیورٹی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی،طبی عملہ کی چھٹیاں منسوخ، عملہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ،تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ، سانپ کاٹنے اور دیگر ایمرجنسی ادویات کو ہسپتالوں میں دستیاب رکھنے کی ہدایت کی گئی ،
محنت کشوں کے علاوہ آنے والے دیگر عام شہریوں کو  بھی فوری فرسٹ ایڈ دینے کے احکامات جاری  کیے گئے ، تمام ہسپتالوں میں عملہ 24 گھنٹے الرٹ رہے گا