فاران یامین : لاہور میں گھرکی ہسپتال کے قریب ایک خوفناک دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکہ گیس سلنڈر بھرنے والی ٹینکی پھٹنے کے باعث پیش آیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق بجلی بندش کی وجہ سے دکاندار ٹینکی کا سوئچ بند کرنا بھول گیا،بجلی بحال ہونے پر لوہے کی ٹینکی زیادہ ہوا بھرنے سے پھٹ گئی،ٹینکی کے دھماکے کی آواز سے اہل علاقہ خوفزدہ،گھروں سے باہر نکل آئے۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکے کے باعث قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس،ریسکیو نے علاقہ کلیئر قرار دیدیا۔