بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کے گھر صف ماتم بچھ گئی

 بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کے گھر صف ماتم بچھ گئی
کیپشن: preity zinta,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کے سُسر چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 48 سالہ اداکارہ نے سسر کے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریتی زنٹا نے اپنے سُسر جون سوئینڈل کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جو کہ ممکنہ طور پر 2016 میں ان کی شادی کے موقع کی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ پریتی زنٹا نے 2016 میں امریکی شہری جین گڈینف کے ساتھ شادی کی تھی اور وہ (سروگیسی )کے ذریعے 2 جڑواں بچوں کی ماں ہیں۔