ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈینگی کے ڈنگ میں تیزی آ گئی، شہر میں18نئے مریض رپورٹ

ڈینگی کے ڈنگ میں تیزی آ گئی، شہر میں18نئے مریض رپورٹ
کیپشن: Dengue patients in hospital,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)ڈینگی کے ڈنگ میں تیزی آ گئی،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 18نئے مریض رپورٹ ہوئے۔
شہر میں 28 ڈینگی سے متاثرہ مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج،سرکاری ہسپتالوں میں 19 جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں 9مریض زیر علاج ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق شالامار ہسپتال میں ایک ڈینگی مریض ،شریف میڈیکل سٹی میں ڈینگی کے 2مریض زیر علاج ہیں۔فارو ق ہسپتال میں 1،سرگنگارام ہسپتال میں 1کنفرم  جبکہ4مشتبہ مریض زیرعلاج ہیں۔
 اسی طرح میو ہسپتال میں ڈینگی کا ایک کنفرم،3مشتبہ مریض ،نوازشریف یکی گیٹ 1،گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ میں ایک مریض زیر علاج ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر سے 1561 کے قریب ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔