ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پروٹوکول کیوں نہیں دیا، ڈاکٹر ملازمت سے فارغ

پروٹوکول کیوں نہیں دیا، ڈاکٹر ملازمت سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:    وزیر اعلی آفس کو پروٹوکول نہ دینے پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔

پروٹوکول کلچر کے خاتمے کے دعوے ٹھس  ہوگئے۔ پی ٹی آئی حکومت میں پروٹوکول کلچر زیادہ خوفناک ہو گیا۔پروٹوکول کلچر ایک ڈاکٹر کی نوکری کھا گیا۔
 وزیر اعلی آفس کو پروٹوکول نہ دینے پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی ہاؤس نے24 اگست کی شب ایمبولینس بمعہ ڈاکٹر بھجوانے کا کہا۔ سروسز ہسپتال سےایمبولینس ل اور ڈاکٹر  لے   جانےمیں تاخیر ہوئی جس پر  وزیراعلیٰ آفس نے شدید برہمی کااظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق  ڈی ا یم ایس نائٹ ڈاکٹرجنید بغدادی کیخلاف سپیشلائزڈ ہیلتھ کامراسلہ جاری کر دیا گیا۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کاڈاکٹرجنید بغدادی کوفارغ کرنےکاحکم ۔ڈاکٹر جنید بغدادی ایڈہاک میڈیکل افسر اور بطور ڈی ایم ایس تعینات تھے۔