ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پڑھے لکھے بے روزگار افراد کیلئے بڑی خوشخبری

 پڑھے لکھے بے روزگار افراد کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے پنجاب کے سرکاری کالجوں میں 45 سو کالج ٹیچر انٹرنز کی خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب کے سرکاری کالجوں میں 45 سو انٹرنز ٹیچر کی خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے جبکہ ان میں سے 4 سو آسامیوں پر اقلیتی اور خصوصی افراد کو بھرتی کیا جائے گا، فیصلے کے مطابق موجودہ تعلیمی سال کے دوران تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے سی ٹی آئیز کو دوبارہ موقع دیا جائے گا،سی ٹی آئیز کو دوبارہ موقع دینے کا مطلب مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوگا، وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکمے کو سی ٹی آئیز کی کارکردگی جانچنے کا میکانزم وضع کرنے کی ہدایت کردی۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے تعلیمی سال2020-21 کیلئے سی ٹی آئیز کی بھرتی کیلئے جامع پالیسی کے بارے میں سفارشات بھی طلب کی ہیں، وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ بھرتیوں سے کالجوں میں اساتذہ کی کمی دور ہوگی، بھرتی کا عمل ہر لحاظ سے شفاف اور میرٹ پر مبنیٰ ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer