سٹی 42 : لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن کی نواز کالونی میں گھر سے شادی شدہ خاتون کی لاش ملی، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق 26 سالہ مقدس کے نام سے شناخت ہوئی، مقتولہ کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانہ منتقل کر دی گئی۔ ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ مقتولہ 2 بچوں کی ماں تھی، گھریلو جھگڑے پر اسکے دیور نے قتل کیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کے بیانات کی روشنی میں مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں ۔