ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے افغان میڈیا کا یونیورسٹی پر حملے کا دعوی مسترد کردیا

پاکستان نے افغان میڈیا کا یونیورسٹی پر حملے کا دعوی مسترد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان میڈیا کا یونیورسٹی پر حملے کا دعوی مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ افغان میڈیا کا یہ دعویٰ سراسر جھوٹ ہے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق طلوع نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے 27 اپریل 2026 کو افغانستان کے صوبہ کنڑ میں حملے کیے، 

دعویٰ کیا گیا کہ سید جمال الدین افغان یونیورسٹی اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوئے،وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغان میڈیا کا یہ دعویٰ سراسر جھوٹ ہے، یہ جعلی دعویٰ ہمدردی حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے تاکہ افغان طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کی حمایت کو چھپایا جا سکے،پاکستان کی کارروائیاں درست اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر ہوتی ہیں۔

وزارت اطلاعات کےمطابق سید جمال الدین افغان یونیورسٹی پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا۔ یہ دعوے بے بنیاد اور جھوٹے ہیں، یہ ایک پرانا طریقہ کار ہے جس کے تحت افغان میڈیا دہشت گرد گروہوں اور پراکسیز جیسے فتنہ الخوارج کی حمایت کو چھپانے کے لیے جعلی خبریں پھیلاتا ہے، یہ جعلی دعوے بعد میں بھارتی میڈیا بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔