ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

 موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابراہیم قریشی:شفیق آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی اور 3 رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 موٹر سائیکل، ایک لوڈر رکشہ، اسلحہ، ماسٹر چابیاں اور کٹر پلاس برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان میں فہد عرف طوطی، کاشف اور ملنگ حسین شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان سے دیگر انکشافات بھی سامنے آ سکیں۔

ایس پی سٹی نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او شفیق آباد اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔