ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ناشتے کے پیسے کیوں مانگے , بااثر افراد نے دکاندار اور ملازمین کوتشدد کا نشانہ بنا ڈالا

 ناشتے کے پیسے کیوں مانگے , بااثر افراد نے دکاندار اور ملازمین کوتشدد کا نشانہ بنا ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ماڈل ٹاؤن اسٹور مارکیٹ میں بااثر افراد نے ناشتہ نہ دینے پر دکاندار اور ملازمین پر تشدد کر ڈالا۔

متاثرہ دکاندار کے مطابق ملزم طاہر اور اس کے ساتھیوں نے دکان کا سامان اور کرسیاں توڑ دیں اور 4سے 5 ملزمان نے دکان پر کام کرنے والے ملازمین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا

ملزمان ماڈل ٹاؤن پولیس کی موجودگی میں دھمکیاں دیتے رہے جبکہ پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی۔متاثرہ دکاندار کا مزید کہنا ہے کہ  پولیس موقع پر پہنچی مگر ملزمان کیخلاف کوئی کارروائی نہ کی ۔
دکاندار نے الزام لگایا کہ ملزمان نشے میں دھت تھے اور پولیس سے ان کے قریبی تعلقات ہیں۔