جان شیر: اپردیر میں سندطاس معاہدہ کی خلاف ورزی پر بھارت کیخلاف احتجاج ، شہریوں کی بھارت کیخلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی شہریوں کاکہناہے ،عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کیلئے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپردیر میں سندطاس معاہدہ کے خلاف ورزی پر بھارت کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے،براول اور چکیاتن میں لوگ سڑکوں پر آگئے، عوام کا بھارت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں۔
مقررین کا کہنا ہے کہ سندطاس بین الاقوامی معاہدہ ہے خلاف ورزی منظور نہیں، عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بہ شانہ لڑنے کیلئے تیار ہے،قوم بھارت کو جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔