وزیر صحت کی ہدایت پر منکی پاکس کی روک تھام کیلئے اہم اقدام

وزیر صحت کی ہدایت پر منکی پاکس کی روک تھام کیلئے اہم اقدام
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : منکی پاکس کی روک تھام ، آئی پی ایچ کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔
وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم کی ہدایت پرآئی پی ایچ کو ذمہ داریاں دی گئیں۔منکی پاکس کی روک تھام،ڈین آئی پی ایچ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ،محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ اور پرائمری ہیلتھ کے افسران نے شرکت کیآئی پی ایچ میں ایک ہفتہ کے اندر ڈیزیز مانیٹرنگ سینٹر قائم کیا جائیگا۔
مانیٹرنگ سینٹر روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیکر الرٹ جاری کرےگا ۔آئی پی ایچ ٹریننگ ما ڈیولز فوری طور پر تیار کرے گا ۔سرویلنس ، ہیلتھ ایجوکیشن ، مانیٹرنگ ، تشخیص بارےٹریننگ ماڈیولزتیارہونگے ۔سول ایوی ایشن ، ریسکو 1122 سمیت مختلف محکموں کے سٹاف کو تربیت دی جائیگی۔
تمام ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کے فوکل پرسنز کو آئی پی ایچ میں تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ،آئی پی ایچ میں فوکل پرسنز کی تربیت 2 مئی منگل کو ہوگی۔ڈین ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے کہا کہ شہری احتیاط برتیں ، ماسک استعمال کریں۔