رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کی وجہ بتادی

 رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کی وجہ بتادی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے تحریک انصاف سے مذاکرات نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اسد قیصر نے 26 تاریخ کو حکومت سے مذاکرات کی حامی بھری تو عمران خان نے انہیں فارغ کر دیا۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی بھی پہلے سے آزمائے ہوئے ہیں، ان سے فیٹف پر بات چیت کی، سب باتیں طے ہوگئیں تو شاہ محمود نے کہا کہ وہ پاگل نہیں مان رہا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کوئی خرچ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر کر ہی نہیں سکتی، بتایا جائے وزیراعظم پر توہینِ عدالت کس بات کی لگے گی؟ یہ کہاں کا انصاف ہے۔

رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ اگر شاہ محمود ہمارے ساتھ الیکشن میں تاخیر پر رضامند ہوجائیں تو آئین کی 90 دن میں الیکشن کرانے کی شرط بھی فارغ ہوجائے گی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور سینیٹر علی ظفر شامل ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer