ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا نے اموات کے ریکارڈ توڑ دیے،متعددنئے مریض سامنے آ گئے

deaths from corona
کیپشن: deaths from corona
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)کورونا کے حملوں کی شدت میں مزید اضافہ، تیسری لہر کے دوران ریکارڈ کورونا مریض لقمہ اجل بن گئے۔
 تفصیلات کے مطابق کورونا کے حملوں کی شدت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، تیسری لہر کے دوران لاہور میں54 افرادلقمہ اجل بن گئے۔شہر میں کورونا وائرس کے مزید 1306 نئے مریض رپورٹ ہوئے،ہسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ بڑھنے سے کورونا آئی سی یوز 93 فیصد تک بھر گئے ۔
سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 1278 مریض داخل ہیں جن میں سے کورونا کے822 کنفرم اور 456 مشتبہ مریضوں کا علاج جاری ہے۔277 مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیںوینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔
 ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے توملک بھر میں موذی کورونا وائرس کے باعث مزید 142 افراد جہان فانی سے کوچ کر گئے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 487 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 329 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 4 ہزار 939 ہو گئی ہے۔
ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 87 ہزار 794 ہے اور 6 لاکھ 99 ہزار 816 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں8 ہزار 97 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ صوبہ سندھ میں 4 ہزار 605، صوبہ خیبر پختونخوا 3 ہزار 156، دارالحکومت اسلام آباد 670، گلگت بلتستان 105، صوبہ بلوچستان میں 232 اور آزاد کشمیر میں 464 افراد کی اموات ہوئیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 73 ہزار 804، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 14 ہزار 661، پنجاب 2 لاکھ 93 ہزار 468، سندھ 2 لاکھ 79 ہزار 272، بلوچستان 21 ہزار 803، آزاد کشمیر 16 ہزار 659 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 272 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔