ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری

 ایل ڈی اے افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب) ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کے حکم پر اکھاڑ پچھاڑ شروع ،  چار افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری ،  دو ڈیپوٹیشن افسران اہم عہدے لینے میں کامیاب ہوگئے۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پر آنے والے محمد طاہر کو ڈائریکٹر کوارڈینیشن تعینات کردیا گیا ہے جبکہ کامران پرویز کو ڈائریکٹر کوارڈینش کے عہدے سے تبدیل کردیا گیا ہے ۔ کامران پرویز ڈپٹی ڈائریکٹر ون ونڈو سیل تعینات کردئے گئے ہیں ۔ کامران پرویز بدستور ایز آف ڈوئینگ پر اجیکٹ پر بھی کام کریں گے ۔

ٹیوٹا سے ایل ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر آنے والے گریڈ اٹھارہ کے افسر شاہد نعیم کو ڈائریکٹر ہڈن پراپرٹیز تعینات کردیا گیا ہے ۔ ہارون الرشید کی تنزلی کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر اکاونٹس تعینات کردیا گیا ہے ۔ ڈی جی کے حکم پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نواز گوندل نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer