ڈینگی ورکرز،ویکسینیٹرزکامطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کااعلان

ڈینگی ورکرز،ویکسینیٹرزکامطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان:ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود ڈینگی ورکرز اور ویکسینیٹرز کے مطالبات منظور نہ ہو سکے، مظاہرین پھر اکٹھے ہو گئے، گرفتار ملازمین کی رہائی اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان۔

ہفتہ بیت گیا مگر ڈینگی ورکرز اور ویکسینیٹرز کے مطالبات تسلیم نہ کئے جاسکے، گزشتہ روز ریلی میں لاٹھی چارج کے بعد مظاہرین مزید ابھر کر سامنے آئے، 250 کے قریب افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی، مردوں سمیت خواتین کو بھی حراست میں لیا گیا، جس پر مظاہرین ایک بار پھر ناصر باغ اکٹھے ہوئے اور ریلی کی صورت میں سول سیکرٹریٹ گئے اور مطالبات کی منظوری کیلئے بھرپور نعرے بازی کرتے رہے۔ترجمان یو ایچ ایف سلمان کا کہنا ہے کہ ہمارا پہلا مطالبہ ورکرزکی رہائی، جبکہ ڈینگی ملازمین کی مستقلی اور ویکسینیٹرز کے کو الائونسز کی فراہمی ہے۔ خواتین مظاہرین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ پا سکیں، اور حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

اس خبر کو بھی ضرور پڑھیں: پولیس اور ڈینگی ملازمین میں تصادم، کوپر روڈ پر میدان جنگ کا منظر

مظاہرین کے ایڈیشنل سیکٹری ایڈمن عرفان کاٹیا سے مذاکرات ہوئے اور ایف آئی آر کے معاملے کو جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروانے پر مظاہرین

منتشر ہوگئے،انسداد ڈینگی ملازمین اورویکسینیٹرز نےاحتجاج کل تک کیلئے موخر کردیا،تاہم کل پھر مطالبات کی منظوری کے لئے ناصر باغ اکٹھے ہونے کی دھمکی دے دی۔