ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکرگڑھ : خاتون پر کتوں نے حملہ کردیا، ہسپتال داخل

 شکرگڑھ : خاتون پر کتوں نے حملہ کردیا، ہسپتال داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشتیاق ربانی: شکرگڑھ کے نواحی گاؤں گگ میں خاتون پر کتوں پر حملہ، کتوں کے کاٹنے سے خاتون کے جسم پر مختلف جگہ پر زخم، ہسپتال میں علاج کے لیے منتقل کردیا۔

تفصیلات کےمطابق تھانہ کوٹ نیناں کے علاقہ میں گگ میں خاتون پر کتوں کا حملہ کردیا، عصمت بی بی اپنی بچی کے لیے دوائی لینے جا رہی تھی کہ محلے دار کے کتوں نے حملہ کر دیا۔

خاتون کی ٹانگ اور جسم پر زخم آنے سے علاج کے تحصیل ہسپتال داخل کردیا۔

 متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ  بچے کی دوائی لینے گاؤں میں جا رہی تھی کہ کتوں نے حملہ کر دیا جس سے شدید زخمی ہوئی، ہسپتال میں زیر علاج ہے۔اہل خانہ کا کہنا ہے گا انتظامیہ کو متعدد بار کتوں پر قابو پانے کے لیے درخواست دی مگر کوئی داد رسی نہ ہوئی۔

پولیس کا اس واقعہ پر کہنا تھا کہ میڈیکل لیگل کے مطابق کتوں کے مالک کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔